تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سعودی عرب میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ، ہزاروں لیٹر شراب برآمد

ریاض میں پولیس اور دیگر اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی کرکے شراب کی ایک بھٹی پر چھاپہ مار کر کئی غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں میونپسل انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے ایک بنگلے پر چھاپہ مارا۔

حکام نے چھاپے کے دوران کشید کی گئی 11 ہزار لیٹر شراب اور وہاں موجود متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس جگہ چھاپہ مارا گیا وہ درحقیقت ایک گھر تھا جسے ملزمان شراب کی بھٹی کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

حراست میں لئے گئے تمام افراد غیر قانونی تارکین وطن ہیں جنہوں نے یہ مکان کرائے پر حاصل کیا تھا۔

گھر کو فوری طور پر بند اور ضبط شدہ شراب کو تلف کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ مکان کے مالک سے بھی اس ساری صورت حال پر باز پرس کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button