تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا ، ورلڈ بینک کے اعداد و شمار جاری

وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے سیلاب کے باعث پاکستانی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

شیری رحمٰن نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے، عالمی بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائے گیں، ہم عالمی دنیا کو اپیل کر چکے ہیں کہ زمین پر نقصانات کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

شیری رحمٰن نے مزید لکھا کہ گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے، ہم گزشتہ 18 ہفتوں سے قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اب صحت کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے، ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ دیگر وبائی امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ابھی ہم نے سیلاب زدگان کو اپنے علاقوں میں واپسی کے ساتھ ان کی بحالی پر کام کرنا ہے، 7.9 ملین بے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے ہمیں وسائل درکار ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو اس انسانی بحران کے وقت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے آگے آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button