تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گھر میں ڈکیتی کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

چنیوٹ میں 4 ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، تاہم مزاحمت کے دوران ایک ڈٓاکو کی فائرنگ کی زد میں آکر اس کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

چنیوٹ تھانہ رجوعہ کے علاقے چاہ رتھنا والا حساس ادارے کے ملازم نواز کے گھر چار ڈاکو داخل ہوئے شور سن کر اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی گھر میں موجود نواز کے بیٹے قمر اور قیصر نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا جس پر اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی

فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈاکو اسحاق اور عثمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ستھی تنویر زخمی ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کو گرفت میں لینے والے دونوں بھائی قمر اور قیصر بھی زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالے اور زخمی ڈاکو کا تعلق بھی حساس اداروں سے ہے ہلاک ہونیوالوں میں اسحاق ضلع چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات ، عثمان کا ضلع جھنگ جبکہ زخمی ہونیوالے ڈاکو تنویر کا تعلق سرگودھا سے بتایا جارہا ہے ڈی پی او عمران ملک اور ہولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button