تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

34 سالہ سیاسی زندگی میں کرپشن کاکوئی کیس نہیں ہوا، احتساب کے ادارےانتقامی کارروائیاں کررہے ہیں: مولانافضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ 34 سال کی سیاسی زندگی میں اُن پر کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہوا، احتساب کے ادارے احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 

اسلام آباد میں قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے کوئی نہیں پوچھتا کہ دس بیس سال میں لاکھوں ایکڑ اراضی کے مالک کیسے بن گئے؟ سیاست میں آئے اور آج پورے ملک کے بڑے سرمایہ کار بن گئے۔

 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےخلاف مقدمات چلے، سزائیں ہوئیں لیکن وفاداری کی تبدیلی کے بعد سب کچھ دھل جاتا ہے، حکومت اپنے اقدامات سے خود اپنے خلاف نفرت پیدا کر رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے ہم بڑے بدعنوان لوگ ہیں، کردار کشی کے لیے نوٹس اچھالے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button