تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

تحریک انصاف میں کسی قسم کی گروپ بندی یا تقسیم نہیں، اعلامیہ پی ٹی آئی

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پوری جماعت بانی پی ٹی آئی کی قیادت، نظریے اور مشن کے ساتھ متحد ہے، پارٹی رہنما اور کارکنان مشترکہ مقاصدکے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ اور اسپیکرکے پی اور دیگرپارلیمنٹیرینزکی حراست غیرقانونی ہے، منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیے جانےکی اطلاعات پرتشویش ہے، دونوں کے اہلخانہ کو اعتماد میں لیے بغیراسپتال منتقلی تشویش ناک ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، اس کے خاتمےکے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button