تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ملک میں جمہوریت نہیں، نیا میثاق جمہوریت کرنا ہوگا، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ، نیا میثاق جمہوریت کر نا ہو گا ،ملک کو مزید انتشار اور تشدد سے بچانے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں کو مل بیٹھنا ہوگا، ہم ملک، آئین اور جمہوریت کی خاطر قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے تصادم کا راستہ نہ چھوڑا تو اپوزیشن مقابلے کے لیے تیار ہے، کسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے اور غیر سیاسی اقدامات کے باعث ملک میں برداشت ختم ہو رہی ہے اور حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو آئین کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

جواب دیں

Back to top button