
لاہور میں موٹر سائیکل سوار شخص نے سڑک پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مزنگ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار لڑکی کو روک کر تشدد کیا
اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں سفید لباس پہنے شخص کو خاتون کو مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم نے لڑکی پرتشدد کرتے ہوئے لیپ ٹاپ بھی توڑدیا۔







