تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نےفوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائےگا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورےخلوص کےساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

جواب دیں

Back to top button