
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 465 گرام دھماکہ خیز مواد، دو ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر اور کالعدم تنظیموں کا لٹریچر سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ، بہاولپور، چنیوٹ، راولپنڈی، بھکر اور سرگودھا سے ہے، جبکہ ان کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر 91 کارروائیاں کی گئیں، جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے






