تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52ویں اجلاس میں شرکت کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

 

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عراقچی سنیچر کی صبح بغداد ایئرپورٹ پہنچے، جہاں عراق کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

 

اجلاس 17 اور 18 اکتوبر کو بغداد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا موضوع ’مکالمہ اور یکجہتی: امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے دو بنیادی ستون‘ ہے۔

 

دورے کے دوران عباس عراقچی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button