تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے حتمی 14 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے حتمی 14 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞ

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں منعقد ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتم اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان شاہین 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے حتمی سفری سکواڈ میں شیان عبدالجبار مروت
،. محمد سلمان
،،محمد عالم
، مقبول احمد
، شہراز خان
،رمیز رضا
، عامر حمزہ
،. محمد مصطفیٰ
، الہان خان علی
،. بخشی حمال خان
، اویس فیض
،. زین العابدین
، دانش مسیح
اور کلیم اللہ شامل ہیں

یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، کیونکہ یہ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا اسکواڈ ہوگا۔ ان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملک کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

یہ فیسٹیول نوجوان شاہینوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا قیمتی تجربہ فراہم کرے گا، جہاں انہیں مختلف فٹبال ثقافتوں سے روشناس ہونے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

Back to top button