
پشاور میں دہشت گردوں نے حسن خیل کی پولیس پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حسن خیل کی پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
میاں سعید نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔







