تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم میں پاک افغان سرحد پر پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش میں خوارج کی معاونت کے لیے افغان طالبان کی پوسٹوں سے بھی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا۔

 

شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اور تعلق ضلع غذر سے تھا

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے میں ناکامی کے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اس کی سہولت کاری اور سرپرستی کر رہی ہے، افغان طالبان رجیم اپنی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی کی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی

جواب دیں

Back to top button