
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوامی تکلیف کا احساس ہے اور پیٹرول کی جو قیمت بنتی ہے عوام کو شفاف انداز میں بتاتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس مصطفیٰ محمود کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے تیل سپلائی کا بحران ہے، کشیدگی سے پیٹرول، ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا نہیں ہوا،ہمیں معلوم ہے عوام تکلیف میں ہیں۔
اجلاس میں شریک نوید قمر نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ایک نان ٹیکس ریونیو ہے، پیٹرولیم لیوی پر تو پارلیمنٹرینز کا ووٹ نہیں، پیٹرولیم لیوی ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہے، جب چاہیں کریں، اس پر وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے اہداف بجٹ میں مختص ہیں، اس میں تبدیلی بھی ملٹی لیٹرل پارٹنرکے بغیرنہیں کرسکتے۔
علی پرویز ملک کاکہنا تھا کہ ہم نے کچھ چھپایا نہیں، ہرچیز اوگرا کی ویب سائٹ پردی ہوئی ہے، لیوی بالکل ہے اور 80-80 روپے ہے۔







