
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 خارجی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے







