
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
سعودی عرب میں اہم آئل پائپ لائن کی بندش اور خطے میں حوثیوں کے حملوں سمیت بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کے باعث تیل کی رسد سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.90 ڈالرز یعنی 2.77 فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.27 ڈالرز یعنی 2.27 فیصد اضافے سے 102.32 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی
کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا







