
امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملوں نے بحرین میں امریکی اڈے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کو پہنچنے والے نقصان کے باعث طویل عرصے سے تعینات طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے لنگر انداز ہونے کی کوئی جگہ نہیں رہی۔
قائم مقام امریکی وزیرِ بحریہ ہنگ کاؤ کے اعتراف پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ کی صاف گوئی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی طاقت ور مسلح افواج نے واقعی بحرین میں ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج نے امریکی جارحیت کی معاونت کرنے والے دیگر اڈوں کو بھی تباہ کیا۔







