تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں واپڈا کا ڈبل کراؤن، ویمنز ٹائٹل بھی جیت لیا

 

نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں واپڈا کا ڈبل کراؤن، ویمنز ٹائٹل بھی جیت لیا

دو روز قبل واپڈا نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے چمپیئن شپ میں مینز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

واپڈا ویمنز ٹیم نے تیسری نیشنل ویمنز جمناسٹک چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز چمپیئنز ٹرافی جیت لی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ واپڈا نے نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں ڈبل کراؤن مکمل کرلیا۔ دو روز قبل واپڈا مینز ٹیم نے نیشنل چمپیئن شپ میں اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مینز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا ٹیم نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں ویمنز ٹائٹل پہلی بار جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

واپڈا ویمنز ٹیم نے چمپیئن شپ میں 3 گولڈ اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

کراچی میں منعقد ہونے والی ویمنز نیشنل چمپیئن شپ میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت 6 ٹیموں نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button