
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیاگیا، پناہ گاہ کی نشاندہی، نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کےٹھکانے سے برآمد اسلحہ اور گولہ بارود،آئی ای ڈیز بھی موقع پر تباہ کردیے گئے، علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کےخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی







