تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

پاکستان میں گرفتار ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھینندن بھارتی فضائیہ سے قبل از وقت ریٹائر ہوگئے

پاکستان میں بالاکوٹ پر حملے میں ناکامی کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نے بھارتی فضائیہ سے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے لی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ائیرفورس کے فائٹرپائلٹ ابھینندن نے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک نجی ائیرلائن میں کمرشل پائلٹ کےطور پر اپنا کریئر شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق گروپ کیپٹن ابھینندن نے 22 سال بھارتی فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں اور اب انہوں نے نجی ائیرلائن میں کمرشل پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مذکورہ نجی ائیرلائن ایک چھوٹی سی فضائی کمپنی ہے جس نے مارچ 2024 میں اپنی پروازوں کا آغاز کیا تھا اور اس وقت اس کے بیڑے میں ATR 72-600 طرز کے 6 طیارے شامل ہیں۔

 

یاد رہےکہ 27 فروری 2019کو پاکستان نےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ (اس وقت) ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ گرفتار کرلیا تھا۔

 

بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرتے ہوئے اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالےکر دیا تھا۔اس واقعےکے بعد ابھی نندن کو نہ صرف بھارت کے تیسرے سب سے بڑا فوجی اعزاز ویر چکر سے نوازا گیا بلکہ بعد میں انہیں ترقی دے کر گروپ کیپٹن بھی بنا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button