
لاہورٟ کامرس رپورٹر ٞہاسپیٹلٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان کی اس اعزاز کے لیے نامزدگی پر بین المذاہب رہنما¶ں اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین کل مسالک علمائ بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، چیئرمین قومی امن کمیٹی سید محمود غزنوی، سید سجاد شاہ، بابر بٹ، حفیظ گجر سمیت دیگر رہنما¶ں نے ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ رہنما¶ں نے ارشاد بی انجم کے لیے نیک تمنا¶ں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ہاسپیٹلٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب ارشاد بی انجم نے اپنے اعزاز کو محنت اور والدین کی دعا¶ں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے سفر میں والدین کی دعا¶ں اور مسلسل محنت کا بنیادی کردار ہے۔





