تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

بیٹوں سے کہتی ہوں رونا آئے تو رو لینا چاہیے: کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔

 

ممبئی میں فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کرینہ کپور خان اور فلم کی ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر کرینہ سے فلم کے حساس موضوع، خصوصاً نابالغوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

 

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت صرف ماں کی ذمے داری نہیں بلکہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے

 

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ماں کی حیثیت سے میں اپنے بچوں کے حوالے سے فکرمند رہتی ہوں کیونکہ ہر ماں چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین انداز میں حفاظت کرے، تاہم میں اپنے بیٹوں کو یہ بھی سمجھانا چاہتی ہوں کہ وہ خود بھی ذمے دار ہیں۔

 

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ مرد زیادہ مہربان ہوں، عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ لڑکیاں ہی جذباتی اور حساس ہوتی ہیں، لیکن ایسا ضروری نہیں

 

کرینہ نے بتایا کہ آج بہت سے لڑکے اور مرد اپنے جذبات کا اظہار کرنے، حساس ہونے یا کسی لڑکی اور اپنی ماں کے سامنے رونے سے نہیں گھبراتے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر اسے رونا آتا ہے تو اسے رو لینا چاہیے، کیونکہ اسے اپنے جذبات کو محسوس کرنے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے۔

 

فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا ہے کہ فلم میں کچھ مناظر ایسے تھے جنہوں نے مجھے جذباتی کر دیا، ایک منظر اس سوچ کو چیلنج کرتا ہے کہ ’غلطی ہمیشہ لڑکی کی ہی ہوتی ہے

جواب دیں

Back to top button