تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سانحۂ پمز سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا۔

 

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس آج شام 5 بجے لاہور میں ہو گا، جس میں وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

 

اجلاس میں اہم وفاقی وزراء، متعلقہ حکام شریک ہوں گے، جس میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق سیکریٹری شاہد خان کی سربراہی میں مرتب انکوائری رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، وزیرِ اعظم انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں اہم ہدایات دیں گے۔

 

واضح رہے کہ سانحۂ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button