تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ترکیے اپنے راستے پر آگے بڑھتا رہےگا اور نسل کشی کے ذمہ داروں کو شکست ہوگی، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے شام میں ائیربیس پر حملےکے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں اسرائیل کا نام لیے بغیرکہا کہ وہ لوگ جو خطے میں بدامنی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں کامیاب نہیں ہوں گے، ترکیے اپنے راستے پر آگے بڑھتا رہےگا اور نسل کشی کے ذمہ داروں کو شکست ہوگی۔

 

ترک صدر نےکہا کہ ہم ان کوششوں سے بخوبی آگاہ ہیں جو خطےکے امن کو نشانہ بنانےکے لیےکی جا رہی ہیں۔ اگرکسی کی کوئی کیلکولیشن اور منصوبہ ہے تو ہمارا بھی اپنا منصوبہ اور کیلکولیشن ہے، سب سے بڑھ کر تمام جہانوں کے رب اللہ کا بھی ایک منصوبہ ہے اور آخرکار اسی کا منصوبہ غالب آئےگا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہونا چاہیےکہ ایک عظیم اور طاقتور ترکیے کی صبح طلوع ہو چکی ہے اور ترک صدی کی تعمیر شروع ہو چکی ہے

جواب دیں

Back to top button