تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

‘کوئی تو ہے جو نہیں چاہتا مسائل کا حل نکلے’، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوسرے اسپتال منتقل کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، کوئی تو ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا، اگر عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کوئی ابہام تھا تو اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنا اور وہیں رکھنا لازم تھا، تاہم انہیں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مقررہ اسپتال میں رکھنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج صبح طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔

اُنہیں عدالتی حکم کے تحت شفا اسپتال لے جایا جانا تھا، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عمران خان کو شفا اسپتال کے بجائے پمز اسپتال لے جایا کیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا

جواب دیں

Back to top button