تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور زیرِ انتظام ہے: سربراہ بسیج حجت الاسلام حسین طائب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ نیم فوجی تنظیم بسیج کے نئے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے مکمل کنٹرول اور زیرِ انتظام ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حسین طائب نے کہا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز ایران کے زیرِ انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ہمارا ملک مکمل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے اسلامی انقلاب کی طاقت دیکھ لی ہے، امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک اور جنگ شروع کی، تاہم وہ ناکام رہا

حسین طائب کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیے گئے اس دعوے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دریں اثناء ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا ہے اور کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

انہوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جنگ اور ناکہ بندی ختم کرے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر رضامند ہو، تب ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حال ہی میں حسین طائب کو بسیج کی قیادت سونپی، انہیں اپنے وسعی تجربے سے تنظیم کے نچلی سطح کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ذمے داری دی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button