تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران جنگ جلد ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور جنگ بہت جَلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا، ایران اور عمان عارضی معاہدے کے قریب ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے باعث امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات اور کشیدگی کی اطلاعات کی بھی تردید کر دی۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں جبکہ ایرانی حکام نے ملک بھر، خصوصاً تہران میں داخلی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے

جواب دیں

Back to top button