تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج

سعودی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا آج سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں تینوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط آج جدہ میں کیے جائیں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف جدہ میں آج اہم ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جدہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

Back to top button