تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج

*جھنگ :* پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعتِ اسلامی نے ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بھکر میں کل بروز جمعہ نمازِ عصر کے فوراً بعد صدر چوک، بھکر روڈ جھنگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جماعتِ اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احتجاج کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے باعث عوام پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں نے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

اعلامیے میں شہریوں، تاجروں، مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے عوامی مطالبات کی حمایت کریں اور حکومت پر لیوی ٹیکس کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے دباؤ بڑھائیں۔

جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی

جواب دیں

Back to top button