
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے، جبکہ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک بھی کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کےمتعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں






