
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔
مشیرسپریم لیڈر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے، لیکن آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، امریکا کا حکم ماننے والے جہاز نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی مڑ جاتے ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کرلی تھی، یوکرین نے ایرانی جہاز پرحملہ اپنی غلطی مانا جس پر حملے کا ارادہ ترک کردیا گیا






