تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں: صدرِ مملکت آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور غیر ملکی سرپرستوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ناکام بنایا، شہریوں کےتحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کی بہادری پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمے داری ہے

جواب دیں

Back to top button