
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کی کارکردگی پوچھتے ہیں تو وہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کیا ہوا ہے، جبکہ وفاق کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب میں بلاول بھٹو نے مشورہ دیا تھا کہ خیرات مانگنے نکل جائیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے وسائل سے سیلاب میں کام کروایا، وفاق نے کوئی سپورٹ نہیں دی
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ رونا دھونا پتہ نہیں کیوں ان کی عادت بن گئی، اگر دوسری طرف سے سیاسی درجۂ حرارت کم ہو گا تو ہماری طرف سے بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتال اتنے اچھے ہیں تو ان کے وزیر باہر علاج کروانے کیوں جاتے ہیں؟
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی توجہ ہے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلتی ہے، پیپلز پارٹی کے اپنے لیے اصول کچھ اور ہیں جب کہ دوسرے کے لیے کچھ اور ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلیں







