
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکان خستہ حال تھا جہاں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارشوں سے بچنے کے لیے حال ہی میں سب سے اوپر کی چھت پر مٹی ڈلوائی گئی تھی، سب سے اوپر کی چھت دوسری منزل پر جبکہ دوسری چھت نیچے کی منزل پر آ گری۔
ریسکیو کا بتانا ہے کہ 3 منزلہ مکان میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، بہن بھی بچوں کے ساتھ آئی ہوئی تھی، گھر میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے، 2 مرلے کے گھر کی تینوں چھتیں ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا







