تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

طلبہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتال ختم کر دوں گا: سونم وانگ چک

سماجی کارکن سونم وانگ چک نے کہا ہے کہ اگر حکومت یہ واضح یقین دہانی کرا دے کہ نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف کوئی قانونی یا انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی تو بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایک بیان میں سونم وانگ چک نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے نوجوان صرف ایک شفاف، منصفانہ اور جوابدہ تعلیمی نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے ایسی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو میں غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر مجبور ہوں گا۔

اسپتال سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں وانگ چک نے کہا کہ میں ابھی زندہ ہوں اور بھوک ہڑتال کے دوران میرا 11 کلو گرام وزن کم ہو چکا ہے۔

انہوں نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو پُرامن رہنے پر بھی سراہا۔

سونم وانگ چک نے اپنے خط میں بتایا کہ جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ نے اسپتال میں مجھ سے ملاقات کی، حکومت نے مبینہ طور پر نیت پیپر لیک سے متاثر ہو کر خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ دینے اور پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مارچ پُرامن رہا، تاہم پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے الزامات سامنے آئے۔

وانگ چک کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 65 ارکانِ پارلیمنٹ نے مجھ سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور میں خود بھی تعلیم کے شعبے میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایسا احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر ممکن نہیں

جواب دیں

Back to top button