تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران کیخلاف تازہ فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کرلیا: امریکا

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی اس صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیں جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے جاری رکھ سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے اس مرحلے میں ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔

بیان کے مطابق مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ نقل و حمل میں معاونت فراہم کی ہے

جواب دیں

Back to top button