تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دیکر اسپین دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

نیویارک: فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔

 

نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے کے پہلے ہاف کی ابتدا میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی جس نے دفاعی چیمپئن ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے لیکن سبقت حاصل نہ کرسکی۔

 

اس ہاف میں اسپین کا دفاع اتنا مضبوط رہا کہ ارجنٹینا کو حریف ٹیم کے گول پر ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہ مل سکا۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 

دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی ،کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل اسپین کے کھلاڑی پر فاؤل کرنے کے سبب ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بقیہ وقت میں 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔

 

ارجنٹینا کی ٹیم اس ہاف میں بھی اسپین کے گول کی جانب ایک شاٹ بھی نہیں لگاسکی ۔کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

 

اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔

جواب دیں

Back to top button