تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: واردات میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروادی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کیس میں لڑکی نا معلوم جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو 3 موٹر سائیکلوں اور کار پر بینک پہنچے، بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے ایک شخص سے رقم چھینی تو وہاں موجود گارڈ نے فائرنگ کردی۔

ملزمان کا کہنا کہ گارڈ کی فائرنگ کے بعد انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرنی ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا تھا کہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا اور ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

Back to top button