تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بولان میں دو ٹرکوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، قومی شاہراہ بند

پولیس حکام کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button