
ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کے راستے پر چلنے کا عزم کر لیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیفِ آرمی عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی فوج شہید سپریم لیڈر کے راستے پر گامزن رہے گی۔
عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ کے جنازے میں شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب کے شہید رہنما کا راستہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا
انہوں نے عوام کی شرکت کو رہنما کے جنازے میں تاریخی آمد قرار دیا۔







