تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، امریکی و اسرائیلی قیادت کو سزا ملے گی: سربراہ پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق احمد وحیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر، خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے

احمد وحیدی نے کہا کہ امریکا اور تمام دشمن یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے

جواب دیں

Back to top button