تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فیصل آباد: مدرسے کے لاپتہ طالبعلم کی لاش نالے سے مل گئی، قاتلوں کا بھی پتہ چل گیا

فیصل آباد میں مدرسے کے لاپتہ ہونے والے طالبعلم کی لاش گندے نالے سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں سے ایک 14 سالہ طالبعلم 28 جون کو لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مدرسے کے ہی دو طالب علموں عرفان اور ریحان نے کمرے کے اندر گلا دبا کر طالبعلم کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان نے لاش بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک دی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button