تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بجٹ کے بعد وزیرِِ اعظم کی تبدیلی سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کیا کہا؟

بجٹ کے بعد وزیرِ اعظم کی تبدیلی سے متعلق صحافی کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ نامناسب اور بالکل غلط بات ہے، ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

 

وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان جس طرح سے ملک کو لیڈ کر رہے ہیں اسے سب سراہ رہے ہیں، کوئی ملک دشمن کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے پورے ملک کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور دنیا میں بھی ملک کو عزت و وقار نصیب ہوا ہے۔

 

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تو ہر دفعہ کوشش کی ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مسلسل میں مذاکرات ہوں

جواب دیں

Back to top button