
وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعتراف کیا ہےکہ ان کے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے۔
گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے تحت منعقدہ آل پاکستان وومن ورکرز کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے انکشاف کیا کہ میرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، مجھ پر اس حوالے سے بہت دباؤ بھی ہے لیکن ہم دباؤ نہیں قبول کر رہے اورانہیں سزا دلانا چاہتے ہیں
انہوں نے کہاکہ 40 ہزار سے کم اجرت پر مزدور کام کرنے کا انکار کردیں، وزارت بچانے کیلئے اپنا منہ کالا نہیں کرسکتا اور میں 10مرتبہ وزارتوں پر لات مار سکتا ہوں۔
سعید غنی کا کہنا تھاکہ سب سے پہلے سندھ حکومت ہے جس نے ہوم بیسڈ ورکرز کو تسلیم کیا ہے،کبھی کبھی ہم آئیڈیلزم کی طرف چلے جاتے ہیں، میں خود بھی ایک ادارے کا برطرف شدہ ملازم ہوں، میری دادی خود دکان چلاتی تھیں






