
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹادی گئی ہے۔ دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے کھولا جائے گا۔
بعدازاں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تووہ دوبارہ حملہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز ٹول فری ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عظیم ڈیل خطے میں امن و سلامتی لائے گی، کئی صدور ایران کے ساتھ امن قائم کرنے میں ناکام رہے، میں نے حقیقی معنوں میں امن قائم کیا







