تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب کے ترقیاتی پیکج پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ اور عطا اللہ تارڑ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے بجٹ تجاویز، بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی ترمیمی بل اورسندھ میں گورنرپرگفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 20 ارب اورحیدرآباد کیلئے 5 ارب کے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے ساتھ مل کرپیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button