تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا

اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مبینہ تلخ گفتگو کی خبروں کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بعض اوقات حکمتِ عملی پر اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم تعلقات بدستور مضبوط اور دوستانہ ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں اور وقتی اختلافات معمول کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادیوں کے درمیان بعض اوقات حکمتِ عملی پر اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں لیکن وہ جَلد حل بھی ہو جاتے ہیں، صبح اختلاف ہو سکتا ہے اور دوپہر تک اتفاقِ رائے بھی قائم ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد پر مکمل طور پر متفق ہیں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا ’بہترین دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے اور وہ ہر 2 دن بعد بات کرتے ہیں

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایران کے حوالے سے سفارتی کوششوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا

جواب دیں

Back to top button