تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 اور 4 جون کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا

آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

جواب دیں

Back to top button