
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا غیر متوقع مگر اہم اتحادی بن گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2026ء کی امریکا ایران جنگ کے دوران پاکستان ایک اہم سفارتی کردار کے طور پر ابھرا ہے، جہاں جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ابتدائی جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اسلام آباد نے 1979ء کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی میزبانی بھی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد مسلم ایٹمی طاقت ہونے کے باعث امریکا اور ایران دونوں کے لیے قابلِ قبول ثالث بن کر سامنے آیا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی متعدد بار تعریف بھی کر چکے ہیں۔







