
مومنہ ریاست قومی ٹیم میں شامل
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
زلمی ویمن کرکٹ لیگ، جو پشاور میں Ufone 5G کے تعاون سے منعقد ہوئی، نے پاکستان ویمنز کرکٹ کو ایک نیا باصلاحیت کھلاڑی فراہم کیا ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی مومنہ ریاست کو زمبابوے کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا .
ہے۔مومنہ ریاست ٹورنامنٹ کی نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں، جنہوں نے ہزارہ ڈیفوڈلز کی قیادت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی مسلسل بہترین پرفارمنس اور میدان میں مضبوط قیادت نے انہیں لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل کیا اور قومی سطح پر پہچان دلائی۔ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں ان کا انتخاب زلمی ویمن کرکٹ لیگ کی اہمیت اور ساکھ کو واضح کرتا ہے۔
میاں عباس لائق چیف آپریٹنگ آفیسر، پشاور زلمی نے کہا:
“چیئرمین جاوید آفریدی کا ہمیشہ سے وژن رہا ہے کہ پشاور زلمی خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے۔ زلمی ویمن کرکٹ لیگ اسی وژن کا تسلسل ہے، جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے-







